ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امرناتھ: زخمی خاتون کی موت، مرنے والوں کی تعداد ہوئی آٹھ

امرناتھ: زخمی خاتون کی موت، مرنے والوں کی تعداد ہوئی آٹھ

Sun, 16 Jul 2017 20:43:05  SO Admin   S.O. News Service

جموں، 16/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کشمیر میں امرناتھ تیرتھ یاتریوں پر حملے میں زخمی ایک خاتون عقیدت مند کی اتوار کی صبح ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 47سالہ للتا نے سری نگر کے ایس کے ای ایم ایس ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑدیا۔اس کے ساتھ ہی 10جولائی کو ہوئے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو گئی ہے۔مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے خاتون عقیدت مند کی موت پر ٹویٹ کر کے غم ظاہر کیا ہے۔بتا دیں کہ 10جولائی کی رات کوجموں کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دہشت گردوں نے ایک بس پر حملہ کر دیا، جس میں چھ خواتین سمیت گجرات کے سات امرناتھ مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 32دیگر زخمی ہوئے۔سال 2000کے بعد سے یہ اس سالانہ یاترا پر سب سے زیادہ مہلک حملہ ہے۔اس وقت بھی مرکزمیں بی جے پی کی سرکارتھی۔
 


Share: